ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور: تین کانگریس حمایتی پنچایت صدور کو سنیل نائک نے بتایا ہے بی جے پی  کے حمایتی ۔ کانگریس کی وضاحت

ہوناور: تین کانگریس حمایتی پنچایت صدور کو سنیل نائک نے بتایا ہے بی جے پی  کے حمایتی ۔ کانگریس کی وضاحت

Sat, 13 Feb 2021 17:59:55    S.O. News Service

ہوناور 13/ فروری (ایس او نیوز) ہوناور تعلقہ گرام پنچایتوں کے صدر اور نائب صدر کے عہدوں پر منتخب ہونے والے اراکین کی ستائش کرتے ہوئے جو اشتہار رکن اسمبلی سنیل نائک نے جاری کیا ہے اس پر اعتراض جتاتے ہوئے کانگریس نے پریس کانفرنس میں اس بات کا خلاصہ کیا کہ اس میں ماوین کوروا، کاسرکوڈ اور کیلگن ایڈگنجی پنچایتوں کے تین کانگریس کے حمایتی عہدیداروں کو شامل کیا گیا ہے، اور انہیں بی  جے پی کارکنان بتا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

منکی بلاک کانگریس صدر گووندا نائک نے کہا کہ ریاست میں کانگریس بر سر اقتدار نہیں ہے۔ اس حلقے میں کانگریسی ایم ایل اے بھی نہیں  ہے۔  اس کے باوجود منکی بلاک حلقہ میں 16میں سے 10پنچایتوں میں کانگریسی کارکنان عہدے پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔  یہ ایک بہترین کارکردگی ہے۔ 

انہوں نے بی جے پی رکن اسمبلی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ اپنی پارٹی کی کامیابیوں کا ذکر کرنا غلط نہیں ہے ، مگر ہماری پارٹی کے حمایتی اراکین کو اپنی پارٹی کے اشتہار میں شامل کرکے اسے اپنی کامیابی بتانا درست نہیں ہے۔

گووندا نائک نے واضح کیا کہ ماوین کوروا گرام پنچایت کے نائب صدر جی جی شنکر کانگریس پارٹی کے تعلقہ سیکریٹری ہیں۔ کاسرکوڈ گرام پنچایت کے صدر منجو گوڈا کانگریس کے سینئر کارکن ہیں۔ 

کاسرگوڈ گرام پنچایت کے صدر منجو گوڈا نے بتایا کہ میں گزشتہ 25 سال سے کانگریس کا سرگرم کارکن ہوں اور چوتھی مرتبہ پنچایت انتخاب جیتا ہے۔ ہماری پارٹی نے 19مقامات پر درج کی ہے۔ 

پریس کانفرنس کے موقع پر کیلگن ایڈ گونجی پنچایت صدر گنگا دھر گوڈا، تعلقہ پنچایت رکن گنپیا گوڈا، کاسرکوڈ پنچایت نائب صدر انیتا نائک، سابق رکن راجو نائک منکی، اراکین پنچایت لنگا گوڈا، چندرا ہاس گوڈا، کیشو گوڈا وغیرہ موجود تھے۔    


Share: